۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی

حوزہ/ مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا کہ اہلبیت علیہم السلام ہی حقیقی اسلام محمدی کے عکاس ہیں لہذا انکے افکاراوران کے بتائے ہوئے راستوں کی پابندی کریں۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں لبنان سے  زیارت کو آئے مومنین کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان  سے پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ عتبات عالیات و مقامات مقدسہ کی  زیارتیں قربۃ الی اللہ ہونی چاہئے اور یہ ذہن نشین ہونا چاہئے کہ یہ زیارتیں تقرب الہی کا بہترین وسیلہ ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ یہ زیارتیں فرد اور معاشرے میں مثبت تبدیلی میں مددگارہو اسکے لئےزائرکو چاہئےکہ خدا کے سامنےاپنےگناہوں کا اعتراف کرے اورمعصومین علیھم السلام کو گواہ بناکر ہمیشہ کےلئےاسےترک کرنے کا عزم مصمم کرے اور جب زائرمیں مثبت تبدیلی ہوگی تو یہ اسکی زیارت کی قبولیت کی  نشانیوں میں سے ہے۔ 

مرجع عالی قد ردام ظلہ الوارف نے اہلبیت علیہم السلام سے تمسک کو مزید مضبوط کرنے پرزوردیتے ہوئے فرمایا کہ ان کے بتائےہوئے راستوں کی پابندی کریں خود کوان کے افکار کے سانچے میں ڈھالیں اس لئےکہ اہلبیت علیہم السلام ہی حقیقی اسلام محمدی کےعکاس ہیں اور ان سےتمسک میں ہی دنیا وآخرت کی سعادت ہے۔

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ ہرمومن کو لازمی  طور پر روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرنا چاہئےاور جوغلطیاں اس سے سرزد ہوئی ہیں انکی نشاندہی کرکے اسکو دور کرے اور خدا سے توبہ طلب کرے اور اس پرندامت کا اظہار کرے اور اگر نیک اعمال وافعال انجام دیئے ہیں تو خدا کا شکر بجا لائے تاکہ اسکی توفیقات میں مزید اضافہ ہو۔

عتبات عالیات و مقامات مقدسہ کی زیارتیں تقرب الہی کا بہترین وسیلہ ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .